انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عمران خان

Published: 07-02-2023

Cinque Terre

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع ہوگی، اس تحریک سے پاکستان کو حقیقی جمہوریت ملے گی۔ اپنے ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے جیل بھرو تحریک کے لیے رضا کاروں سے نام مانگ لیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام جیل بھرو تحریک کے لیے رضاکارانہ طور پر سامنے آئیں۔عمران خان نے کہا کہ یہ سیاست نہیں بلکہ حقیقی آزادی یعنی حقیقی جمہوریت کی جنگ ہے، الیکشن 90 روز سے آگے گئے تو آرٹیکل 6 لگے گا، ہم نے واضح پیغام دیا تھا کہ ان سے معیشت نہیں سنبھالی جائے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج صورتحال سب کے سامنے ہے ملکی معیشت کی کیا حالت ہے، ہمارے سامنے 2 راستے تھے ایک تشدد اور پتھراؤ اور دوسرا جیل بھرو تحریک۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر ملک ایک قانون یعنی آئین کے تحت چلتے ہیں لیکن جب یہ حکومت آئی ہے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں، عدالتوں کے احکامات پولیس سنتی ہے اور نہ ہی ریاست توجہ دیتی ہے۔

اشتہارات