گوجرانوالہ:۔ دس سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Published: 07-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گوجرانولہ دس سالہ بچے نے اپنی ماں کو قتل کر دیادس سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے میں پیش آیا، بچہ برقعہ پہن کر آیا اور ماں کا پیچھا کرکے گلی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا، فائرنگ سے ایک راہگیر خاتون بھی زخمی ہوئی جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نادیہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائرکررکھا تھا۔ ملزم بچے سجاول نے غیرت کے نام پر ماں کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزم بچے نے پولیس پر بھی فائرنگ کی جس سے اہلکاروں کی جان بمشکل بچی۔ پولیس نے بچے کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اشتہارات