Published: 08-02-2023
لندن: بین الاقوامی اقتصادی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان جارہے ہیں۔بلومبرگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان سے ڈالر اسمگلنگ طالبان حکومت کی لائف لائن ہے، افغانستان کی یومیہ ضرورت ایک سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہے جبکہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی بنیاد پر افغانستان کو ہفتہ وار چالیس کروڑ ڈالر فراہم کررہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈالر اسمگلرز بھی افغانی کرنسی خرید رہے ہیں، اسی وجہ سے افغانی کرنسی کی قدر میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر 2021 میں ایک ڈالر کے 124 افغانی روپے مل رہے تھے، جو اب تقریبا 90 روپے ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اس دورانیے میں پاکستانی کرنسی کی قیمت اس دوران 37 فیصد کم ہوئی اور افغان کرنسی دنیا کی مضبوط کرنسی بن گئی ہے۔