Published: 09-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)نوسر باز گینگ نے سادہ لوح شہریوں کو ورغلا کر ہزاروں روپے کی نقدی سے محروم کر دیا نوسر بازوں نے ایسے منفرد اور دلچسپ انداز سے ہاتھ دیکھایا کہ سننے والا دھنگ رہ جائے۔یونین کونسل پانچ محلہ حسین کالونی کے رہائشی بزرگ شہریوں محمد یوسف انصاری‘ مہر عبد الغنی اور مشتاق احمد نے اپنے ساتھ ہونیوالے فراڈ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کپڑا فروخت کرنیوالا محلہ حسین کالونی میں کپڑا فروخت کر رہا تھا ہمیں ایک سوٹ کی قیمت ہزاروں میں بیان کی اسکے پاس چند ایک سوٹ کھلے اور باقی مال ایک گانٹھ میں بندھا ہوا تھا ہمارے ساتھ سودا طے کرنے کے دوران اسکا ایک مبینہ ساتھی راہگیر کی شکل میں سامنے آیا اور اس خریداری کی اس ڈیل کا حصہ بن گیا مجموعی طور بحث ومباحثے میں پوری گانٹھ جسکی ڈیمانڈ تقریبا 80 ہزار سے شروع ہوئی 22 ہزار میں نوسر باز کے ساتھی نے اس سے سودا طے کرلیا اس نے سودا طے کرنے بعد بتایا کہ اسکے پاس اس وقت صرف 2 ہزار کی رقم موجود ہے اگر حسین کالونی کے مذکورہ معززین اسے رقم ادھار دیں وہ چند منٹوں تک باقی رقم لے آتا ہے تب تک آپ اسے 20ہزار کی رقم دیں تاکہ کپڑا فروخت کرنے والا اپنی رقم لے کر چلتا بنے اور میرا کپڑا آپکے پاس ہی پڑا رہے میں رقم لیکر آتا ہوں تو کپڑا لے جاونگا گابزرگ شہریوں نے ملکر اسے مطلوبہ رقم دی جو اس نے کپڑے والے کو دی اور وہ چلا گیا مذکورہ نوسر باز بھی رقم لینے کے لیے بہانہ کر کے فرار ہو گیا جب چند گھنٹے تک دونوں نہ لوٹے تو شک گزرنے گانٹھ کھولی گئی تو یہ دیکھ کر ششدر رہ گئے کہ اس میں قیمتی کپڑوں کی بجائے انتہائی سستے اور باقیات وغیرہ موجود تھیں یوں دو نوسر باز ملکر بزرگ شہریوں کو چونا لگا گئے بزرگ شہریوں نے محکمہ پولیس سے اپیل کی ہے شہریوں کو ایسے نوسربازوں کے ہاتھوں لٹنے سے بچانے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے یہ امر قابل ذکر ہے نوسر بازوں کے ہاتھوں لٹنے والا ایک بزرگ شہری مہر عبدالغنی چبد یوم قبل ایک شادی کی تقریب میں جیب تراشوں کے ہاتھوں بھی متاثر ہوچکا ہے۔