کار چوری میں ملوث 3رکنی بین الاضلاعی مشرف عرف بلا گینگ گرفتار

Published: 09-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ لاری اڈہ کی بڑی کاروائی! کار چوری کی وارداتوں میں ملوث3رکنی بین الاضلاعی " مشرف عرف بلا گینگ گرفتار" 1کروڑ روپے مالیت کی 5 قیمتی کاریں برآمدتفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سیداسد مظفر کی سربراہی میں گجرات کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے والے گروہوں کے خلاف گرینڈآپریشن، ڈی ایس پی سٹی سرکل پرویز اقبال گوندل کی زیر نگرانی SHOتھانہ لاری اڈہ انجم شہزاد اور دیگر ملازمین پر مشتمل پولیس ٹیم نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے گجرات سمیت مختلف اضلاع میں کار چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ گرفتارکر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔مشرف صابر ولد صابر حسین سکنہ ننکانہ (سرغنہ گینگ)2۔محمد عمران ولد حبیب احمد سکنہ سمندری فیصل آباد 3۔نوید مرتضیٰ ولد غلام مرتضیٰ شامل ہیں جنہوں نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ انہوں نے ماسٹر چابی تیار کر رکھی ہے جبکہ جدید آلات کی مدد سے گاڑی میں لگا ٹریکنگ سسٹم بھی ناکارہ بنا دیتے تھے۔گاڑی چوری کرنے کے بعد وہ اسے مختلف اضلاع میں سستے داموں فروخت کر دیتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے گجرات سمیت متعدد اضلاع میں گاڑی چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔ ۔ ملزمان کے قبضہ سے 1کروڑ روپے مالیت کی 5عددکاریں برآمدہوئیں۔ جن کی مزید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات سیداسد مظفرنے گینگ ٹریس کرنے والی ٹیم کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام سے بھی نوازا۔

اشتہارات