Published: 09-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات کی خوبصورتی میں نکھار شہر بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز پانچویں روز میں داخل جی ٹی روڈ،جی ٹی ایس چوک،اسٹیٹ ایریا،سروس موڑ،گلزار مدنیہ روڈ پر چیف آفیسر چوہدری فیاض ورائچ،ایم او ایس محمد احسان عطاری، چیف سینٹری انسپکٹر چوہدری نصر اللہ کنگ نے پوڈا لگایا چیف آفیسر چوہدری فیاض ورائچ نے کہا کہ بیوٹیفکیشن کے حوالے سے شہر کی خوبصورتی میں کس قسم کی کوئی کسر نہیں چھوری جائے گئی شہر کی بہتری کیلئے ہم سب نے مل جل کر کام کرنا ہیں شہر کے چوک کو بیوٹیفکیشن کے حوالے سے خوبصورت کرنا ہے اور شہر بھر کا دورہ کیا، اور صفائی بیوٹیفکیشن کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، انہوں نے ہدایات جاری کی کہ صفائی کے ساتھ ساتھ شہر کی بہتری کیلئے بیوٹیفکیشن کے کام بھی کیے جائیں،تاکہ لوگوں کو ایک بہترین ماحول مل سکے، ہم نے ہمیشہ شہر کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے اور لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے جس طرح گجرات کی عوام صفائی کے ساتھ ساتھ بیوٹیفکیشن کے کام میں حصہ لیتے ہیں شہریوں اور دوکانداروں کو چاہئے کہ بیوٹیفکیشن کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کارپوریشن کے ملازمین بھی دن رات ایک کرکے شہر کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں۔