مہنگائی نے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا‘کل عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر سڑکوں پر ہوگا:ڈاکٹر طارق سلیم

Published: 09-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)پاکستانی حکمرانوں کی فوج ظفر موج ملکی خزانے پر سب سے بڑا بوجھ ہے جس کا عوام کو دھیلے کا فائدہ نہیں‘83رکنی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ اس قوم کے پیسے پر عیاشی کر رہی ہے جو غیر ملکی قرضوں کی دلدل میں دھنستی جا رہی ہے‘ بے حسی اور بے شرمی کی انتہا ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں اور حکمران کابینہ میں توسیع کر کے خزانے پر بوجھ بڑھاتے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار کاجماعت اسلامی پنجاب کے امیر ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر ڈاکٹر طارق سلیم نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی خوفناک لہر غریب طبقے کو نگل رہی ہے سفید پوش طبقہ بھی اپنا بھرم قائم رکھنے سے قاصر ہے جماعت اسلامی پاکستان کل سے تین روزہ لاہور تا راولپنڈی مار گئی مہنگائی مارچ کر رہی ہے جس کا بنیادی مقصد موجودہ بے پناہ مہنگائی‘ بد امنی‘ لاقانونیت سے پسی عوام کی حقیقی ترجمانی کرنا ہے‘ اشیائے خوردونوش‘ یپٹرول اور بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کی زندگی میں طوفان برپا کر رکھا ہے‘مگر حکمرانوں کی آپسی لڑائی‘ اور ہٹ دھرمی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی‘ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ پیٹرول کی روزانہ کی بنیادپر قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے ڈالر کی اونچی پرواز معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے‘چیلنج کرتا ہوں کوئی بڑے سے بڑا معیشت دان بھی بیس پچیس ہزار روپے تنخواہ لینے والے کے گھر کا بجٹ بنا کر دیکھائے پولیس اسٹیشنوں پر حملے شروع ہو چکے ہیں‘جس تھانے پر حملہ ہوا تھا اسکا وزٹ کر کے آیا ہوں یقین مانیے ملک میں قانون اور حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی۔

اشتہارات