گجرات کل بھی اور آج بھی چوہدری برادران کیساتھ کھڑا ہے:امجد پرویز بٹ

Published: 09-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و چیئرمین گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی امجد پرویز بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گجرات کل بھی چوہدری صاحبان کے ساتھ اور آج بھی کھڑا ہے، جعلی اور بے بنیاد پرچے، گھروں پر چھاپے مار کر مسلم لیگیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، چوہدری صاحبان کی طرف سے ہر کال پر لبیک کرینگے، چوہدری پرویز الٰہی کے گھر دوسری بار چھاپہ، ملازمین کو ہراساں کرنا سمیت دیگر کاروائی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ایسے اقدامات کرنے والے بھی خاطر جمع رکھیں امجد پرویز بٹ نے کہا کہ اقتدار آنے جانے والی چیز ہے دو ماہ کی نگران حکومت الیکشن کروانے آئی تھی مگر بد نما تاریخ رقم کر گئی، یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کو گجرات کے ترقیاتی کاموں، لوگوں کو ہراساں کرنے کی دلچسپی کیوں ہے یہاں پر تو کچھ ایسے نئے لیڈر بن رہے ہیں جو الیکشن کا دعویٰ کرتے ہیں مگر یہاں کے باسیوں کو پریشان کرنا اور ایسے اقدامات کرنا جس کی تاریخ نہیں ملتی کس طرح الیکشن میں عوام کے سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ الیکشن خدمت کر کے لڑا جاتا ہے لوگوں کے اوپر پریشر، دھمکیاں ڈال کر کامیابی نہیں بلکہ بری طرح شکست ملتی ہے جو کہ پی ڈی ایم کا مقدر ہے۔

اشتہارات