قیمتوں میں متوقع اضافہ‘پیٹرول پمپ مالکان نے سیل بند کردی

Published: 08-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے اور پٹرول کی مصنوعی کمی کی وجہ سے متعدد پٹرول پمپس بند‘ کئی پمپس پر من مانے ریٹ لینے جانے لگے‘ پٹرول کی مصنوعی قلت کی وجہ سے عوام در بدر ہو کر رہ گئی اور روز مرہ کی زندگی مفلوج ہو گئی‘ جن پمپس پر پٹرول مل رہا ہے وہاں شہریوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں‘ جس کی وجہ سے شہریوں اور ملازمین کے درمیان توتکرار اور لڑائی جھگڑے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں‘ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک تو حکومت آئے روز پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر تی جا رہی ہے‘ اور دوسری جانب انکی نا اہلی کی وجہ سے پٹرول نایاب ہو چکا ہے‘ عوام کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ پٹرول پمپ مالکان نے لوٹ مچا رکھی ہے‘ مگر ذمہ دار ادارے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں‘ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور پٹرول کی مصنوعی قلت ختم اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

اشتہارات