زرمبادلہ کے ذخائر 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

Published: 10-02-2023

Cinque Terre

  کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 9 سال تین ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق تین فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 17 کروڑ ڈالر بیرونی قرض ادا کیا گیا، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 2 ارب 96 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نجی بینکوں کے ذخائر تقریبا 5 ارب 62 کروڑ بلین ڈالر ہیں جبکہ ملک کے مجموعی ذخائر 8 ارب 53 کروڑ ڈالرتک پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اس سے قبل 6 دسمبر 2013 کو ایس بی پی کے زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 2.963 بلین ڈالر تھے۔

اشتہارات