تھانہ شاہ پور سٹی پولیس کی منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی،03ملزمان گرفتار، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد

Published: 10-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھاپولیس کا غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،تھانہ شاہ پور سٹی پولیس کی منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،03ملزمان گرفتار، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد‘ ڈسٹرکٹ پولیس سرگودھا کا منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہپور سٹی سب انسپکٹر عاصمہ کرن نے اپنی خصوصی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے دو منشیات فروش اور ایک غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم تیمور سے شراب 16 لٹر، امیر حمزہ سے شراب 15 لٹر اور ملزم محمد ظفر سے پسٹل30بور برآمد کر کیگرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

اشتہارات