Published: 11-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا شمار سول سروسز کے قابل افسران میں ہوتا ہے وہ اس سے قبل وہ بطور ڈپٹی کمشنر وہاڑی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وہاڑی، اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل اور سول سیکرٹریٹ میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع گجرات کی عوام کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحی ہوگی، جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار میں کمی نہیں آنے دی جائے گی، تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت جارے کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے،اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،ریونیو، ہیلتھ، ایجوکیشن میں خدمات کا معیار بہتر بنایا جائے اور بہتر ین میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے، شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع گجرات کے ہر شہری کے لئے ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں شہری اپنی شکایات، مسائل کے حل کے لئے بلاروک ٹوک ان سے مل سکتے ہیں۔