آڈیو لیک؛ ایف آئی اے کا شوکت ترین کو گرفتار کرنیکا فیصلہ

Published: 12-02-2023

Cinque Terre

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے آڈیو لیک کیس میں شوکت ترین کو گرفتار کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے حوالے سے تحقیقات مکمل کر لیں۔ ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو آئندہ چند دنوں میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ایف آئی اے حکام نے وزارت داخلہ کو شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہونے او مزید کارروائی کے لیے مکتوب لکھ دیا۔شوکت ترین کی آئی ایم ایف کے حوالے سے آڈیو سامنے آئی تھی۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ پاکستان تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کے مابین ٹیلی فونک گفتگو اور وفاقی حکومت و آئی ایم ایف کے مابین مسائل پیدا کرنے کی کوشش کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

اشتہارات