ڈی پی او اسد مظفر کی چائینز انجینئرز،فارنرز کی سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت

Published: 12-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرکی چائنیز انجینئرز اور فارنرز کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے چائنیز انجینیئر ز اور فارنر زکی سیکورٹی پر معمور پولیس گارد ات کا وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو خضر حیات،ڈی ایس پی سٹی سرکل پر ویز اختر گوندل، ڈی ایس پی سپیشل برانچ اور انچارج سیکورٹی بھی ہمراہ تھے۔ڈی ایس پی سٹی اور انچارج سیکورٹی نے سیکورٹی انتظامات کے متعلق بریفنگ دی۔ڈی پی او گجرات نے سیکورٹی پر مامور جوانوں کو الرٹ ہو کر فرائض سر انجام دینے اور متعلقہ افسران کو سیکورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

اشتہارات