Published: 12-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ملک میں ہوشربامہنگائی‘ لاقانونیت اور عوامی استحصال کیخلاف جماعت اسلامی کا ”مار گئی مہنگائی“گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی زیر قیادت گزشتہ روز شام گئے گجرات پہنچا‘گجرات پہنچنے پر صوبائی امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب‘صدر ملی یکجہتی کونسل امیدوار قومی اسمبلی این اے 65ڈاکٹر طارق سلیم کی زیر قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی امیر چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ‘امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 33‘چوہدری سجاد احمد وڑائچ امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 34‘احمد سلطان امیر جماعت اسلامی گجرات شہر‘افتخار سرور جنرل سیکرٹری شہر گجرات‘نوجوان رہنما چوہدری ابرار یونس‘حاجی محمد اسلم‘ راجہ ساجد شریف‘سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ سابق صدر الخدمت فاؤنڈیشن گجرات‘ عرفان احمد صفی‘ ڈاکٹر خالد محمود ثاقب‘ چوہدری عبد الستار امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 64‘حافظ زبیر احمد امیدوار این اے 63‘ ڈاکٹر سید حیدر احسان امیدوار پی پی 30‘ مدبر صدیق امیدوار حلقہ پی پی 32‘چوہدری شہباز احمد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31‘سمیت دیگر اکابرین نے مرکزی امیر سراج الحق‘سمیت دیگر قائدین لیاقت بلوچ‘ احسن اقبال‘ فرید احمد پراچہ‘ ودیگر معززین کا انتہائی پرتپاک خیر مقدم کیا‘مارچ میں شریک ہزاروں نوجوان‘ مرد‘ خواتین سمیت بزرگ افراد شریک ہوئے‘ فضائیں نعروں اور جماعت کے ترانوں سے گونجتی رہیں ڈاکٹرطارق سلیم نے اسٹیج سے فلک شگاف نعرے لگوا کر نوجوانوں کا خون گرما دیا‘یہ امر قابل ذکر ہے کہ جماعت اسلامی کے مارچ کے استقبال کیلئے پورے شہر میں استقبالی بینرز‘ پوسٹرز اور جہازی سائز کے پینافلیکس لگائے گئے تھے‘نوجوانوں کو مختلف کمیٹیاں تشکیل دیکر ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں جنہوں نے احسن طریقے سے تمام امور کو نمٹایا‘ ڈاکٹر طارق سلیم اور چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر منتظمین شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔مارچ کی آمد سے قبل ڈی پی او سید اسد مظفر‘ ڈی ایس پی پرویز گوندل اور دیگر ماتحت افسران کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے اور سیکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر طارق سلیم اور دیگر اکابرین کو سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی‘ چوہدری انصر محمود دھول ایڈدوکیٹ نے مارچ کی آمد سے قبل اذان دی بعد ازاں اجتماعی نماز بھی ادا کی گئی۔