Published: 14-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے، ایسوسی ایشن نے 14 فروری کی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن افتخار احمد مٹو نے کہا کہ کل سے ملیں دوبارہ کام کرنا شروع کر دیں گی، چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب افتخار مٹو کے زیر قیادت فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کو کلب 8 مدعو کیا گیا۔وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ایس ایم تنویر، منسٹر فوڈبلال افضل اور وزیر ہائر ایجوکیشن منصور قادر کے فلور ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے، سیکرٹری فوڈ زمان وٹو کو ایسوسی ایشن کے مطالبات ماننے کی ہدایات کر دی گئیں۔تینوں نگران وزراء نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطالبات سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کردیا، وفد میں چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب افتخار مٹو، لیاقت علی خان، چودھری ریاض، حافظ احمد قادر سمیت دیگر بھی شامل تھے۔