Published: 17-02-2023
امریکا نے ایران کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔امریکی سینڑل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل کوریلا نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے حوثی ملیشیا کو ہتھیار بھیجنا سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔امریکی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا یہ عمل امن کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ ایران کی جانب سے اسلحے کی ترسیل روکنے اور ایران کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحادیوں کا کردار اہم ہے۔دوسری جانب ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی رابرٹ میلے نے بھی بیان میں کہا ہے کہ کہ خطے میں اور روس کی جانب سے یوکرین میں ایرانی ڈرونز کے استعمال کے شواہد مسلسل سامنے آرہے ہیں۔ ایسا ایرانی حکومت کی جانب سے تردید کے باوجود ہو رہا ہے۔ایران خطے میں عدم استحکام کی بڑی وجہ ہے۔