Published: 17-02-2023
واشنگٹن: امریکی ریاست الباما میں فوجی ہیلی کاپٹر بلیک ہاک کرگرکرتباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹینیسی نیشنل گارڈز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پرتھا۔ ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے سے زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔