محمد حسین وٹو کی ممتاز قانون دان چوہدری عامر صدیق وریا ایڈووکیٹ سے ملاقات

Published: 17-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)صدر عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کے مرکزی صدر، امیدوار MNAحلقہ NA.70 محمد حسین وٹو نے وفد کے ہمراہ ضلع گجرات کے ممتاز قانون دان چوہدری عامر صدیق وریا ایڈووکیٹ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران چوہدری عامر صدیق وریا ایڈووکیٹ نے محمد حسین وٹو کو حلقہ این اے 70 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پر مبارکباد پیش کی اور کہاکہ اپنے طبقے کی نمائندگی کرنا سب کا حق ہے۔محمد حسین وٹو کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ بہت اچھا ہے اسے جتنا بھی سراہا جائے کم ہے۔وفد میں ضلعی صدر گجرات نیشنل پارٹی محمد یاسین وٹو، سابق صدر لالہ موسیٰ پریس کلب لالہ موسیٰ جمیل احمد طاہر، محمد شفیق بھٹی اعظم نگر بھی شامل تھے۔

اشتہارات