Published: 17-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا ڈی پی او محمد فیصل کامران کی زیر صدارت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز سے میٹنگ میٹنگ کا انعقاد ڈی پی او آفس میں ہوا میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد عمران،ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی شرکت شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے ہر لمحہ کوشاں رہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گشت کے نظام کو مزید موثر بنائیں تاکہ معاشرہ میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جائے تمام زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں اور تمام درخواستوں پرمقررہ وقت میں کاروائی عمل میں لائیں اسلحہ کی نمائش پر پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں پتنگ بازی اور پتنگ فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے پولیس شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں تھانہ میں آنے والے شہریوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے اور تھانہ آنیوالے تمام شہریوں کا رجسٹر مرتب رکھا جائے تمام ایس ایچ اوز اپنے تھانہ میں روزانہ کی بنیاد پر چار بجے سے چھے بجے شام عوام الناس کے لیے حاضر رہیں پکار 15 پر موصول ہونیوالی اطلاع پر متعلقہ ایس ایچ او خود موقعہ پر جائے گا کرائم کی اطلاع پر آٹھ گھنٹوں کے اندر اندر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنایا جائے گا پکار 15 پر جھوٹی اطلاع دینے والے کے خلاف قانونی کاروائی کو بھی یقینی بنایا جائے گا غیرقانونی حراست پولیس اور ٹارچر سیل بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایس ایچ او اس بات کا جوابدہ ہو گا مذہبی مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے غیرملکی افراد اور چائینیز کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور اندراج کے متعلق کاروائی کو یقینی بنایا جائے لڑائی جھگڑا کرنے والے فریقین کے خلاف انسدادی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا منشیات فروشوں، آئس ڈیلررز، بدمعاشوں، رسہ گیروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے ڈی پی او محمد فیصل کامران