Published: 18-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہر میں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ فی الفور یقینی بنایا جائے، تاجر حضرات شٹر کے باہر کسی قسم کا کاروبار نہیں کرسکتے ہیں، شٹر کے باہر سامان رکھنے والے تاجر حضرات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات چوہدری فیاض وڑائچ، شیخ افضال، جاوید بٹ، سرفراز احمد، چوہدری خالد اصغر اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا سرکلر روڈ، چوک پاکستان، تمبل بازار، ریلوے روڈ، کہچری روڈ سمیت تمام بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے میں انجمن تاجران اپنا کردار کریں شٹر کے باہر ہرقسم کا سامان ضبط کرلیا جائے گا انہوں نے کہا کہ دوکانوں کے باہر ریڑھی لگانے والے حضرات سے کرایہ وصول کرنے دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے، تاجر حضرات 8 دن کے اندر اندر اپنے طور پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تاجر حضرات مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی کرنے والے تاجران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی