ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید کا ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں اجلاس: متعلقہ افسران کا کی شرکت

Published: 18-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید کا ڈسٹرکٹ پولیس لائن ساہیوال میں اجلاس ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ساہیوال میں اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد اور دیگر افسران سمیت ساہیوال ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور ضلع ساہیوال پولیس اور دیگر یونٹس ٹریفک، ایلیٹ فورس،پیٹرولنگ ہائی وے پولیس اور وائرلیس پولیس کے افسران و ملازمین کی کثیر تعداد میں شرکت۔اجلاس میں انہوں نے آئیندہ صوبائی الیکشن کے حوالے سے آگاہ کیا کہ ساہیوال ریجن پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتظامات اور شفاف انتخابات کے حوالے سے ہدایات دیں ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں اور ہم نے مل کر جرائم پیشہ عناصر کو ختم کرنا ہے جس پولیس افسر کو جو مسائل ہیں مجھے آ کر بتائے آپ کی ویلفئیر کا خاص خیال رکھیں گے اس کے ساتھ آپ کو بھی کام کرنا ہو گا اور جو نہیں کرے گا اس کے لیے مشکل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروائے جائیں۔گشت کے نظام کو مزید موثر بنائیں۔تھانہ جات میں آنے والے سائلین کی ایف آئی آرز کا فوری اندراج کیا جائے مقدمات کے اندراج میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہو گی۔ ٹائم فریم میں انکوائری مکمل کریں اور ڈسپلن پر میں کوئی رعایت نہیں دوں گا آئندہ سے میں تھانہ جات کو سرپرائز چیک کریں گے۔تھانہ جات میں صفائی ستھرائی۔ریکارڈ کی بروقت تکمیل اور تمام تفتیش ہائے کو دیے گئے ٹائم فریم میں مکمل کریں آخر میں انہوں نے پولیس افسران و ملزمان کے مسائل سنے اور حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں

اشتہارات