سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی پولیس لائنزہیڈکوارٹرز میں ٹریفک کے حوالے سے میٹنگ

Published: 18-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی پولیس لائنزہیڈکوارٹرز میں ٹریفک کے حوالے سے میٹنگ، چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان، ڈی ایس پیز ٹریفک اور سرکل انچارجز کی شرکت، چیف ٹریفک آفیسر اور سرکل افسران نے ٹریفک کے حوالے سے بریفنگ دی، شہریوں کی سہولت کے لئے بہترین ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے، سی پی او کی افسران کو ہدایت مستعدی سے ڈیوٹی اور بہترین رسپانس ٹائم ضروری ہے، سی پی او ٹریفک کے والیم کا نئے سرے سے جائزہ لیا جائے تاکہ بہتر پلاننگ کی جا سکے، سی پی او کی ہدایت تجاوزات کے حوالے سے متعلقہ اداروں سے میٹنگز کر کے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لئے ضلعی پولیس مکمل معاونت فراہم کرے گی، غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، دستیاب وسائل کے بہترین استعمال سے ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے گا، ٹریفک کے حوالے سے شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، تعلیمی اداروں، ڈرائیورزاور شہریوں کے لیے ٹریفک قوانین کی آگاہی کی کمپین شروع کی جائے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی

اشتہارات