انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کے بچوں کو اعلی تعلیم کی فراہمی کیلئے احسن اقدام

Published: 19-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کے بچوں کو اعلی تعلیم کی فراہمی کیلئے احسن اقدام۔گزشتہ روز آئی جی آفس میں تعلیمی اسکالرشپ کیلئے پنجاب پولیس اور ایسپائر گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کے درمیان ایم او یو سائن ہوا۔ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف،ریجنل ڈائریکٹر عارف اعوان،ضلعی افسران اور ریجن کے ایسپائر گروپ نمائیدگان کی میٹنگ میں ایسپائر گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کے چیئر مین سید عمر نذر شاہ کی خصوصی شرکت۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم، ریجن بھر کے ڈی پی اوز اور ایسپائر گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کے پرنسپلز بھی موجود تھے۔پنجاب پولیس او ر ایسپائر گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کے درمیان ایم او یو کے تحت پولیس شہداء کے بچوں کو ایسپائر گروپ کے سکولز اور کالجز میں بالکل فری تعلیم اور یونیفارم ملیں گے۔ حاضر سروس اور ریٹائر ملازمین کے بچوں کو ایڈمیشن، ٹیوشن فیس اور یونیفارم خریداری پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

اشتہارات