Published: 21-02-2023
انقرہ: ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقے میں زلرلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ترکیہ کے جنوبی علاقوں میں آنے والے زلرلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق زلرلہ مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 4 منٹ پر زلزلہ آیا۔زلرلے بعد سرحدی علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔ سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز تیری سے وائرل ہوگئی جس میں زلرلے کے جھٹکوں سے عمارتوں اور بجلی کے کھمبوں کو جھولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔