اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ساجد منیرکلیار کالالہ موسی شہر کے مختلف علاقوں، اور پارکوں کا دورہ

Published: 21-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ساجد منیرکلیار نے لالہ موسی شہر کے مختلف علاقوں، اور پارکوں کا دورہ کیا، صفائی کی صورتحال کا کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ساجد منیرکلیار نے صفائی کے ناقص انتظامات پر پر ایک سپروائز کو معطل جبکہ ایک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ساجد منیرکلیار نے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جائیں، سینٹری ورکرز کی حاضری یقینی بنائی جائے جس علاقہ میں ناقص صفائی ہوگی یا گندگی نظر آئے گی اس علاقہ میں تمام ذمہ دران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے میونسپل کمیٹی لالہ موسی کے افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ شہر میں کسی جگہ گندگی نظر نہیں آنی چاہئے، خراب مشینری کی فوری مرمت کروائی جائے اور شہر کو صاف رکھنے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اشتہارات