Published: 21-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) نیشنل پارٹی کے نامزدامیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 70محمدحسین وٹو سے ملاقات کرکے اعلان حمائت کرنے کاسلسلہ جاری،ضلعی صدر نیشنل پارٹی گجرات محمدیاسین وٹو کی موجودگی میں روزانہ حلقہ بھرسے دوست احباب،عزیزواقارب وٹو ہاؤس محلہ رحمت پورہ لالہ موسیٰ تشریف لاکر اعلان حمائت کررہے ہیں،تفصیل کے مطابق عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کے مرکزی صدر اور نیشنل پارٹی پنجاب ورکنگ کمیٹی رکن محمدحسین وٹو کے ضمنی الیکشن حلقہ این اے 70حصہ لینے پر سفیدپوش طبقہ میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے،حلقہ این اے 70سے روزانہ کی بنیادپر وفود کی شکل میں عوام وٹو ہاؤس رحمت پورہ آکر ان کی حمائت کااعلان کررہے ہیں،حمائت کااعلان کرنے والوں میں چوہدری فیاض امرہ کلاں، میاں ندیم سجادامیدوار ایم پی اے پی پی 66،،چوہدری فاروق گھرکو،ہارون علی جوائنٹ سیکرٹری بھٹہ مزدور یونین پنجاب،ساجدبھٹی امیدوارچیئرمین یونین کونسل بھگوال،ملک احسان امیدوار چیئرمین یونین کونسل علی چک،ملک مبشر چیف ایگزیکٹو جی ایم نیوزشامل تھے،معززین نے محمدحسین وٹو کی حمائت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہم امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 70محمدحسین وٹو کی بھرپورانتخابی مہم چلاکران کو کامیاب کریں گے،امیدوار MNAحلقہ این اے 70محمدحسین وٹو،ضلعی صدر نیشنل پارٹی محمدیاسین وٹو نے اعلان حمائت کرنے والوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے اس امیدکااظہار کیاکہ مخلص دوستوں،عزیزوں،رشتہ داروں اور سفید پوش طبقہ کی دعاؤں سے کامیابی ہمارامقدربنے گی اور کامیابی کے بعد حلقہ کے عوام کی مثالی خدمت کریں گے۔