Published: 21-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس نے گورنمنٹ میونسپل ہائی اسکول گجرات کا دورہ کیا، جاری تدریسی عمل،صفائی اور اساتذہ کی حاضری کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور کلاس میں طلبا کی کاپیاں باقاعدگی سے چیک نہ کرنے پر ٹیچر پرنسپل گورنمنٹ ہائی اسکول اور ڈی او زنانہ کو ضروری ہدایات جاری کرنے کی ہدایت کی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس نے کہا کہ طلبا کو بہترین تدریسی سہولیات فراہم کی جائیں، اور غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جائے۔