ضلع بھر نالوں سیوریج لائنوں کی صفائی یقینی بنائی جائے‘ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک

Published: 21-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن گجرات اور تمام میونسپل کمیٹیاں اپنی اپنی حدود میں ناجائز تجاوزات، صفائی، نکاسی آب، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات کو مزید موثر بنائیں۔ میونسپل سروسز کو بہتر بنانے کیلئے دستیاب وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کیا جائے ڈمپنگ پوائنٹس سے 100 فی صد سالڈ ویسٹ ڈمپنگ اسٹیشن پہنچایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل سروسز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس بزریعہ وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ضلع بھر نالوں سیوریج لائنوں کی صفائی یقینی بنائی جائے، صفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے جامع پلان تشکیل دیا جائے، تمام سینٹری ورکرز کی حاضری یقینی بنائی جائے،انہوں نے کہا تمام خراب مشینری کو مکمل طور پر فنکشنل کیا جائے افسران باقاعدگی سے اپنی اپنی حدود میں وزٹ کریں اور صفائی کو 100 فی صد یقینی بنایا جائے،پارکس کی تزئین و آرائش، میڈینز گرین بیلٹس کی صفائی روزانہ کی بنیاد کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ تمام اسٹریس لائٹس کا فنکشنل کیا جائے، شہریوں کی شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے، پارکس کی تزین و آرائش کروائی جائے،شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے اس سلسلہ میں تمام میونسپل کارپوریشن گجرات اور تمام میونسپل کمیٹیاں شکایات سیل قائم کریں،سروسز کو بہترین انداز میں شہریوں کو فراہم کی جائیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس افضل حیات تارڑ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات چوہدری فیاض وڑائچ،میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں مشرف بیگ، ارباب عارف، عمیر دلدار، خاور جاوید اس موقع پر موجود تھے۔

اشتہارات