ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا پولیس ملازمین اور پولیس شہداء کی فیملیز کیلئے صحت کے حوالے سے احسن اقدام

Published: 21-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا پولیس ملازمین اور پولیس شہداء کی فیملیز کے لیے صحت کے حوالے سے احسن اقدام!فاطمہ مالیکیولر سنٹر اینڈ لیب کے ساتھ لیب ٹیسٹوں میں 50فیصد رعائیت کا ایم او یو سائن۔ گجرات۔تفصیلات کے مطابق پولیس افسران اور پولیس شہدا ء کی فیملیز کے لیے ڈی پی او گجرات اور مینجنگ ڈائریکٹر FMCLمحمد اعزاز بھٹی کے درمیان معاہدہ سائن کیا گیا۔ایم او یو کے مطابق پولیس افسران اور انکی فیملیز کو تمام میڈیکل ٹیسٹوں میں 50فیصد رعائیت حاصل ہو گی۔ MOUسائن کرنے کی تقریب ڈی پی او آفس میں منعقد ہوئی۔جس میں ڈی پی او گجرات سید اسد مظفراور مینجنگ ڈائریکٹر FMCLمحمد اعزاز بھٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات کا کہنا تھا کہ گجرات پولیس فاطمہ مالیکیولر سنٹر اینڈ لیب انتظامیہ کی مشکور ہے جنہوں نے پولیس افسران اور پولیس کے شہداء کی فیملیزکے لئے خصوصی کاوش کی۔

اشتہارات