سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا تھانہ کلر سیداں کا سرپرائز وزٹ

Published: 21-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا تھانہ کلر سیداں کا سرپرائز وزٹ، سی پی او نے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ اور تھانے کی عمارت کا جائزہ لیا، سی پی او نے تھانے کے سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور سیکورٹی پر مامور افسران کو ہدایات دیں، سی پی او نے تھانہ کلر سیداں کی نئی زیر تعمیر عمارت کا بھی جائزہ لیا، تھانے میں آنے والے شہریوں کے مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی ایف آئی آر کے آسان اندراج اور میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے، سی پی او نے تھانے میں افسران اور جوانوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کے مسائل دریافت کئے اور اس حوالے سے متعلقہ افسران کو احکامات دئیے،

اشتہارات