Published: 21-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر ڈیوٹی سے غیر حاضر سینٹری ورکرزچیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات چوہدری فیاض وڑائچ نے شوکاز نوٹسز جاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق دوران چیکنگ ڈیوٹی کے اوقات میں سینٹری ورکرز اپنی اپنی یونسل کونسلز سے غیر حاضر پائے گئے کاروائی کرتے ہوئے تمام غیر حاضر سینٹری ورکرزچیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات کو نوٹس جاری کردئے، ان سینٹری ورکرز میں راشد حسین مسیح، امانوال مسیح،پرویز، عرفان،اویس، شریف،شکیل یعقوب،فاروق رحمت، آصف اورجانسن شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے میونسپل افسران کو ہدایت کی ہے کہ دفتری اوقات میں افسران و عملہ اپنی اپنی ڈیوٹی ہر موجود رہیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں، فرائض میں غفلت برتنے والے افسران و عملہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔