پتنگ بازوں کیخلاف ایکشن‘5ملزمان گرفتار‘پتنگیں‘دھاتی و کیمیکل ڈوریں برآمد

Published: 22-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جار ی،5 ملزمان گرفتار پتنگیں، دھاتی و کیمیکل ڈوریں اور آتش بازی کا سامان برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیرقیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سمیع اللہ لطیف ولدعبدالطیف سکنہ کھوہار کو گرفتار کر لیا۔ جس کے قبضہ سے 60پتنگیں معہ ڈوریں برآمد ہوئیں۔ جبکہ دوسری کاروائی میں تھانہ صدر کھاریاں نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے2ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ آبشارعلی ولد خالد محمود سکنہ کھاریاں 2۔ دانش صفدر ولد صفدر علی سکنہ بدر مرجان شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 52پتنگیں معہ ڈوریں برآمد ہوئیں۔ ایس ایچ او تھانہ بولانی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ آتش بازی کا سامان سپلائی کرنے والے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے سامان آتش بازی برآمد کرلیا۔گرفتار ملزم میں 1۔ پرویز اقبال ولد خاور حسین 2۔ وقاص خلیل ولد محمد خلیل سکنائے سرائے عالمگیر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ س ے سامان آتش بازی برآمد ہوا۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز شروع کر دیا۔

اشتہارات