امریکی صدر کی طیارے سے گرنے کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

Published: 23-02-2023

Cinque Terre

وارسا: امریکی صدر جوبائیڈن کا طیارہ پولینڈ پہنچا تو مہمانان گرامی باہر آئے لیکن ان میں سے ایک پاؤں پھسلنے کی وجہ سے پہلی سیڑھی سے لڑھکتے ہوئے زمین پر آگرے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن یوکرین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پولینڈ پہنچے۔ وارسا ایئرپورٹ پر ان کا طیارہ لینڈ ہوا اور دروازے سے وفد باہر آیا۔ اچانک پہلی سیڑھی سے لڑھکتے لڑھکتے ایک شخص زمین پر آ گرا۔یہ منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اکثر صارفین نے دعوے سے کہا کہ گرنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ امریکی صدر ہیں۔صارفین کا کہنا تھا کہ جس طرح سیکیورٹی اہلکار گرنے والے شخص کو اُٹھانے کے لیے لپکے تھے اس سے صاف اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کوئی اہم ترین شخصیت تھے جو امریکی صدر ہی ہوسکتے ہیں۔صارفین کے اس دعوے کو اس لیے بھی تقویت ملی کہ 80 سالہ جوبائیڈن اس سے قبل اٹلانٹا جاتے ہوئے طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے کنٹرول کھو بیٹھے تھے اور گر گئے تھے۔تاہم بین الاقوامی میڈیا نے اس ویڈیو کی حقیقت سے پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا کہ طیارہ امریکی صدر کا ہی ہے لیکن گرنے والی شخصیت امریکی صدر نہیں بلکہ ان کے وفد میں شامل ایک رکن ہیں۔

اشتہارات