Published: 24-02-2023
انقرہ: ترکیہ کے زلزلے میں خدمات انجام دینے والی پاکستانی ٹیم کو وطن واپسی کے موقع پر شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔پاکستانی رضاکاروں کو ترکوں کی جانب سے دئیے گئے خراج تحسین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی ریسکیو 1122 کی ٹیم کے ارکان وطن واپسی کے لیے ائیرپورٹ پہنچے تو ائیرپورٹ کے عملے نے پاکستانی ٹیم کی خدمات کو سراہا اور تالیوں کی گونج میں انہیں رخصت کیا۔پاکستانی رضا کاروں نے شاندار خراج تحسین پر ائیرپورٹ کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔