مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی ، 11 فلسطینی شہید

Published: 24-02-2023

Cinque Terre

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں دہشت گردانہ کارروائی میں 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نابلس میں پرحملہ کرکے 11 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔شہید ہونے والوں میں 20 سالہ فلسطینی نوجوان اور 74 سالہ بزرگ شامل ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری سے فلسطینیوں کے متعدد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی شہدا کے جنازے میں ہزاروں فلسطینوں نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکا نے اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے اسرائیلی دہشتگردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں میں 110 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوگئے۔ زخمیوں فلسطینوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔ فلسطینی حکام نے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ نابلس سمیت مقبوضہ مغربی کنارے کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی فورسز کی بمباری جاری ہے۔

اشتہارات