رانا ثنا اللہ عمران خان کو قتل کروانا چاہتے ہیں، یاسمین راشد

Published: 26-02-2023

Cinque Terre

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور صوبائی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ عمران خان کو قتل کروانا چاہتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی پوری کوشش ہے کہ وہ عمران خان کو کسی طرح قتل کروادے، اس سے پہلے جو قاتلانہ حملہ ہوا اُس کی تحقیقات بھی روک دی گئیں ہیں۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حملے کے شواہد ضائع کرنے کی کوشش کی گئی، رانا ثنا اور شہباز شریف شفاف تحقیقات نہیں ہونے دے رہے۔ نئی جے آئی ٹی میں شامل لوگوں نے ہمارا کیس خراب کیا جس میں ڈی پی او گجرات بھی ملوث ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ سابق حکومت کی بنائی گئی جے آئی ٹی کی بحالی کے لیے پیر کو عدالت جائیں گے۔

اشتہارات