Published: 04-03-2023
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات ایک دن کرانے کے لیے باہم مشاورت کا مشورہ دے دیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جو بھی تاریخ دے گا ہم خیر مقدم کریں گے، میں بطور اسپیکر چاہوں گا کہ جمہوری عمل اور جمہوریت کا پہیہ چلتا رہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چاہوں گا وقت پر انتخابات ہوں، آئین اور قانون کے مطابق انتخابات ہوں، اگر اس میں مشکلات ہوں تو اتفاق رائے کے ساتھ بیٹھ کر مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے، تمام سیاسی جماعتیں کو ملک میں ایک دن انتخابات کرانے کے مذاکرات کرنے چاہیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ انتخابات کے بعد کی پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے بہتر ہے کہ آج مل بیٹھ کر فیصلہ کرلیں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی دن ہونے چائیں۔