Published: 04-03-2023
لندن: انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ڈینیئل وائٹ نے خواتین کی بیس بال ٹیم کی ہیڈ اور اپنی گہری دوست جارجی ہوج سے شادی کرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے 150 کے قریب ٹی ٹوئنٹی اور 100 سے ایک روز میچ کھیلنے والی اسٹار کھلاڑی ڈینیئل وائٹ اور ویمن فٹبال ٹیم کی ہیڈ جارج ہوج 2019 سے ایک ساتھ رہ رہے تھے۔دونوں خواتین کے درمیان تعلقات کبھی خفیہ نہیں رہے ہیں اور نہ ہی انھوں نے خفیہ رکھنے کی کوشش کی ہے تاہم اب دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنے رشتے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔انسٹاگرام پوسٹ میں خاتون کرکٹر نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک اور خاتون کو بوسہ دے رہی ہیں اور کیپشن لکھا ہے ۔۔ میرا۔۔۔ ہمیشہ کے لیے۔تصویر میں خاتون اپنی انگلی بھی دکھا رہی ہیں جس میں ایک انگوٹھی بھی ہے۔ واضح نہیں کہ یہ منگنی کی انگوٹھی ہے یا شادی کی۔دوسری خاتون کا چہرہ تو واضح نہیں لیکن وہ یقیناً جارج ہوج ہی ہیں بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک اور تصویر میں اس کی تصدیق بھی ہوگئی۔خاتون کرکٹر ڈینیئل وائٹ نے ون ڈے کیریئر میں 1 ہزار 776 رنز بنائے اور 27 وکٹیں لی ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2 ہزار 369 رنز بنائے اور 46 وکٹیں لی ہیں۔یاد رہے کہ 2019 میں انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باﺅلر کیتھرائن برنٹ نے آل راﺅنڈر نتالی سکائیور سے برطانیہ میں ہم جنس پرستوں کے لیے مخصوص دن شادی کی تھی۔کیتھرائن برنٹ نے 2017 کا ویمن ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ساتھی کھلاڑی نتالی سکائیور کو پروپوز کیا تھا اور تب سے دونوں ایک ساتھ رہ رہے تھے تاہم دونوں کو اپنے اپنے خاندانوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا تھا اور شادی کے بعد بھی ان کے رشتے کو تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔