Published: 06-03-2023
واشنگٹن: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی مسلم مصری نوجوان سے شادی کرنے والی بڑی بیٹی جینیفر گیٹس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر اور ان کے مسلم شوہر نائل نصر نے سوشل میڈیا پر خاندان میں ننھی پری کی آمد کی تصدیق کی ہے۔اکتوبر 2021 میں ایک ہونے والے جوڑے نے سوشل میڈیا پر نومولود کی تصویر بھی شیئر کی جس میں ننھی پری کے پاؤں کو جوڑے نے اپنے ہاتھوں میں تھام رکھا ہے تاہم ابھی بچی کا نام نہیں رکھا گیا۔انسٹاگرام پر بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دینے پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ اہل خانہ نے بھی تہنیتی پیغامات لکھے اور صارفین نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں دیں۔خیال رہے کہ بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کے درمیان 2021 میں ہی طلاق ہوئی تھی۔ دونوں کی شادی 27 سال قبل ہوئی تھی۔ والدین کی طلاق کے کچھ ہی دن بعد بیٹی جینیفر اور نائل نصر کی شادی ہوئی تھی۔بل گیٹس اور ملینڈا نے بیٹی کی شادی میں شرکت کی تھی تاہم اس کے بعد سے دونوں کو کبھی ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔