ازبکستان میں دوا سے 18 بچے ہلاک؛ بھارتی کمپنی کے 3 عہدیدار گرفتار

Published: 06-03-2023

Cinque Terre

نئی دہلی: ازبکستان میں بھارت کی تیار کردہ سیرپ سے ازبکستان میں 18 بچوں کی ہلاکت پر کمپنی نوئیڈا کے 3عہدیداروں کو بھارتی دارالحکومت سے گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے دو ا ساز کمپنی نوئیڈا کے تین عہدیداروں کو گرفتار کر لیا جب کہ کمپنی کا مالک اور سیکرٹری فرار ہوگئے۔ اس کمپنی کے کھانسی کے سیرپ کو پینے سے ازبکستان میں 18 بچے زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔خیال رہے کہ بھارتی کمپنی نے یہ دوائیں مئی 2021 میں ازبکستان بھیجی تھیں اور گزشتہ برس دسمبر میں ایک رپورٹ میں 18 ایسے بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی جو یہ دوا پینے سے انتقال کر گئے تھے۔اس رپورٹ کے بعد ازبکستان میں بھارتی کمپنی پر پابندی عائد کردی تھی اور ازبکستان نے مودی سرکار سے اس مجرمانہ غفلت کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔عالمی ادارۂ صحت نے بھی جانچ پڑتال کے بعد بھارتی کمپنی کی اس دوا کو ناقص قرار دیتے ہوئے بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار اسی سیرپ کو قرار دیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل افریقی ملک گیمبیا میں بھی بھارتی کمپنی کی کھانسی کی دوا پینے سے 60 سے زائد بچے ہلاک ہوگئے تھے۔

اشتہارات