Published: 07-03-2023
برازیلیا: برازیل کے سابق صدر پر تحفے میں ملی قیمتی گھڑی اور زیورات باہر منتقل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق برازیل کے سابق صدر جیر بولسونارو پر مشیر کے ذریعے 3 ملین ڈالرز مالیت کے تحائف کو غیرقانونی طورپر ملک سے باہرمنتقل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق برازیلی صدر کو 2021 میں سعودی حکومت نے زیورات اور قیمتی گھڑی تحفے میں دی۔ ان کی اہلیہ کو بھی قیمتی زیورات تحفے میں ملے تھے۔برازیل کے قانون کے مطابق صدورکو غیرملکی تحائف توشہ خانے میں جمع کروانے کے بعد ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ ایک ہزار ڈالر سے مہنگی جو بھی چیز بیرون ملک سے لائی جائے اُسے ڈیکلیئر کرنا لازمی ہے۔سابق صدر جیر بولسونارو نے تحائف منتقلی کے الزامات سے انکار کیا ہے جبکہ موجود صدر لولا ڈی سلوا نے معاملے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔