واجبات مانگنے پر پلوامہ حملے میں ہلاک فوجیوں کی بیواؤں پرمودی سرکار کا تشدد

Published: 07-03-2023

Cinque Terre

جے پور: مودی سرکار نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے پلوامہ حملے میں مارے گئے 3 بھارتی فوجیوں کی بیواؤں کو حکومتی وعدے پورے نہ ہونے پر احتجاج کرنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلوامہ میں 2019 میں بھارتی فوج کے قافلے میں 40 اہلکار ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔ حکومتِ وقت نے ہلاک شدگان کے لیے انعام اور اعزازات کا اعلان کیا تھا۔مودی سرکار دیگر وعدوں کی طرح یہ وعدہ بھی چار سال گزرنے کے باوجود وفا نہیں ہوسکا جس پر راجستھان میں تین بیوا خواتین نے مودی سرکار کے مردہ ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے احتجاج کیا۔اس احتجاج پر مودی حکومت نے ملک کے لیے مرنے والے اپنی ہی فوجیوں کی مجبور و بے کس بیواؤں کے مسائل حل کرنے کے بجائے انھیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس پر ان خواتین کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔یہ خواتین راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے ملنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ بھارتی فوجیوں کی بیواؤں کا کہنا ہے کہ اگر واجبات ادا نہ کیے گئے اور حکومت نے وعدے پورے نہیں کیے تو ہم خود سوزی کرلیں گے۔

اشتہارات