Published: 10-03-2023
کابل: افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد پہلی بار خواتین اینکرز نے یوم خواتین پر لائیو شو کیا۔ شو کی میزبان اور مہمان خواتین تھیں اور سب نے برقع پہنا ہوا تھا اور چہرہ ڈھکا ہوا تھا۔ افغانستان کے نشریاتی ادارے طلوع نیوز میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک لائیو پروگرام نشر کیا گیا۔ جس میں صحافی عاصمہ خوگیانی میزبان تھیں جب کہ مہمانوں میں اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی خواتین نے شرکت کی۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے خواتین صحافیوں کو چینل پر کام کرنے سے روک دیا گیا تھا اور خواتین اینکرز کی جگہ طالبان کے مرد اینکرز نے لے لی تھی۔ان خواتین نے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی سے متعلق بتایا اور خواتین کی تعلیم و ملازمت کی ضرورت پر زور دیا۔یاد رہے کہ تاحال طالبان حکومت نے عالمی دباؤ کے باوجود خواتین کی ملازمتوں اور سیکنڈری اسکول کی طالبات پر تعلیم کی پابندی عائد کی ہوئی ہے۔