اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 4 فلسطینی نوجوان شہید

Published: 10-03-2023

Cinque Terre

غزہ: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہی جس میں مزید 3 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جب کہ دو روز قبل زخمی ہونے والا نوجوان آج چل بسا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک دن کے وقفے کے بعد اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین پر ایک بار پھر چڑھائی کی اور سرچ آپریشن کیا۔اس دوران اسرائیلی فوج نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ شہید ہونے والوں کی عمریں 15 سے 21 سال کے درمیان ہیں۔اسی طرح ایک روز قبل اسرائیلی فوج کی گولیاں لگنے کے باعث زخمی ہونے والا 14 سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج چل بسا۔ اس واقعے میں 6 نوجوان شہید بھی ہوئے تھے۔اس طرح مغربی کنارے میں صرف دو روز میں اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تعداد 10 ہوگئی جب کہ 5 سے زائد زخمی ہیں۔واضح رہے کہ رواں برس اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے جن میں ایک خواتین اور 14 بچے شامل ہیں۔

اشتہارات