متحدہ عرب امارات؛ رمضان اور شوال کے چاند سے متعلق بڑی خبر

Published: 13-03-2023

Cinque Terre

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں رمضان کا آغاز 23 مارچ سے ہونے کا امکان ہے جب کہ عید الفطر جمعہ 21 اپریل ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سعودی عرب کی طرح ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کا اجلاس 21 مارچ ہوگا اور شہریوں سے چاند نظر آجانے کی صورت میں شہادتیں جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔تاہم یو اے ای کی فلکیاتی سوسائٹی نے پیشن گوئی کی ہے کہ امارات میں پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہوگا جب کہ عید الفطر 21 اپریل بروز جمعہ ہوگی۔متحدہ عرب امارات کی فلکیات سوسائٹی نے مزید بتایا کہ مملکت میں روزہ ساڑھے 13 گھنٹے سے لے کر 14 گھنٹے 13 منٹ تک ہوگا۔مملکت میں ہر سال کی طرح امسال بھی روزہ داروں کو کام کے اوقات میں 2 گھنٹے کی رعایت دی گئی ہے جب کہ رمضان کی آمد کی خوشی میں 10 ہزار اشیا کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

اشتہارات