3 سالہ بہن کے ہاتھوں بڑی بہن قتل

Published: 14-03-2023

Cinque Terre

ٹیکساس: امریکا میں تین سالہ بچی نے حادثاتی طور پر اپنی بڑی بہن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں 3 سالہ بچی نے نیم خودکار پستول سے اپنی 4 سالہ بہن کو نادانستہ طور پر گولی مار کر ہلاک کردیا۔ امریکا میں ہتھیاروں سے ہوئی بچوں کی انجانے میں ہلاکتوں میں یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔ حادثہ شام کے وقت ٹیکساس کے مضافاتی علاقے ہیوسٹن کے ایک گھر میں پیش آیا۔شام 7:30 بجے 911 پر کال موصول ہوئی اور گھر میں زخمی شدہ بچی کی اطلاع دی گئی۔ تاہم سیکورٹی عملے کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد بچی کو مردہ قرار دے دیا گیا۔دوسری جانب یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اسلحے کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھنے کو یقینی نہ بنانے کے جرم میں گھر میں موجود بالغ افراد پر فرد جرم عائد کی جائے گی یا نہیں۔ہیرس کاؤنٹی کے قانون نافذ کرنے والے حکام نے بتایا کہ لڑکیاں اپنی ماں اور سوتیلے باپ سمیت پانچ بالغوں کے ساتھ اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھیں۔

اشتہارات