شہری علاقوں میں جنگی مشقوں پر فرانسیسی فوج کی عجیب منطق

Published: 15-03-2023

Cinque Terre

فرانس کے ایک چھوٹے سے علاقے کیہورز میں رہائشی اس وقت حیرت میں آگئے جب برطانوی فوج نے علاقے میں داخل ہوکر اپنی اپنی پوزیشنز سنبھال لیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانس اور برطانیہ کی مشترکہ جنگی مشقوں کے تحت برطانوی فوج فرانسیسی علاقے کیہورز میں داخل ہوئی اور فائرنگ کی مشق شروع کردی۔منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں مشاہدہ کیا جاسکتا ہے کہ برطانوی فوجیوں نے کیسے علاقے میں داخل ہوکر فائرنگ کی مشقوں کا آغاز کیا جبکہ شہری اپنے روز مرہ کے معمولات جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس دوران فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔دراصل مشق فرانسیسی جوائنٹ فورسز کمانڈ ’اورین 2023‘ کا حصہ تھی جس کا مقصد ہنگامی صورتحال میں “آپریشنل تیاری” کو تقویت دینا تھا۔رویل ایئرفورس RAF حکام کا کہنا تھا کہ یہ مشق بین الممالک سطح پر ہتھیاروں کی مشترکہ تربیت کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔

اشتہارات