Published: 16-03-2023
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے آل راؤنڈر شاداب خان کی شادی کے حوالے سے انکشافات کردیئے۔معروف یوٹیوبر نادر علی کو انٹرویو دیتے ہوئے ثقلین مشتاق نے بتایا کہ شاداب خان نے گھر سے انکے والدین گھر پر رشتہ لیکر آئے تھے، جس کی بےحد خوشی تھی، آج کے دور میں اولاد یہ کہہ دے جس کو ماں باپ پسند کریں، اسے شادی کروں گا بہت بڑی بات ہے!۔انہوں نے کہا کہ شاداب خان کو جتنے عرصے قومی ٹیم میں دیکھا اس میں کوئی برائی نظر نہیں آئی بلکہ اسکے برعکس نمازی تھا جس نے مجھے بہت قائل کیا۔ثقلین مشتاق نے بتایا کہ رشتہ آنے کے بعد سوچنے کیلئے دو دن کی مہلت مانگی جس کے بعد منگنی ہوئی اور اگلے دو روز بعد دونوں نکاح ہوگیا جسے میں نے پڑھایا، اپنی بیٹی کا نکاح پڑھانے کی کیفیت بنان نہیں کرسکتا۔سابق کرکٹر نے اعتراف کیا کہ قومی ٹیم کی کوچنگ کے دوران تمام نوجوان کرکٹرز نے بہت عزت دی۔