Published: 16-03-2023
ریاض: سعودی فٹبال کلب النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو مسلسل تیسرے میچ میں کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق النصر اور ابھا فٹبال کلب کے درمیان کھیلے گئے میچ میں 1-3 سے کامیابی سمیٹی تاہم اس میچ میں بھی رونالڈو کوئی گول اسکور نہ کرسکے البتہ انہیں النصر کلب جوائن کرنے کے بعد پہلی بار یلو کارڈ بھی مل گیا۔منگل کے کوارٹر فائنل میں النصر کو 2-0 کی برتری حاصل تھی جب رونالڈو کو ریفری کی جانب سے یلو کارڈ دیکھایا گیا اور یوں انہیں میدان بدر ہونا پڑا، اس دوران اسٹار فٹبالر نے غصے میں گیند کو لات مار کر دور پھینک دیا تھا۔اس سے قبل بھی اسٹار فٹبالر نے الاتحاد کے ہاتھوں شکست کے بعد میدان سے جاتے ہوئے پانی کی بوتلوں کو ٹھوکر ماری تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔